
شہر آفاق گلمرگ اور دوسرے سیاحتی مقامات پرسنو بائیکس کا بڑھتا رجحان،غور طلب !
برف سے ڈھکی وادیوں میں سیاح ہورہے ہیں لطف اندوز ،جد ید ٹیکنالوجی سے لیس بائیکس کا استعمال خوش آئندبھی
سرینگر /19مارچ / کے پی ایس : بین الاقوامی سطح کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پرجدید ٹیکنالوجی سے لیس سنو بائیکس چلانے کا رجحان آئے روز بڑھتا جارہا ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ شبروز ملک کے موصولہ تفصیلات کے مطابق شہر آفاق گلمرگ میں سیاحوں کی گہماگہمی کے بیچ ایک خاصی تعداد اسنو بائیکس کی سواری کرنے کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں ہیں۔ بتایاجاتا ہے لہ سنو بائیک کی سواری پُرکشش ہے اور سیاح بغیر کسی ایڈوٹائز کے خود بہ خود اس کی سواری کرنے کیلئے مائل ہوجاتے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسنو بائک کئی فٹ برف پرچل سکتی ہے۔ اس کے نیچے چھوٹے سے ٹائراور سامنے ٹائر کے بدلے اسکئی فکس کی ہوئی ہے جو برف کی اوپری سطح پر چلنے میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ نمائندے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ اور دیگر کئی مقامات پر موسم سرما کے دوران اسنوبائیکس کے استعمال کا ارجحان بڑھتاگیااوریہاں ان کی اہمیت کافی بڑھ رہی ہے۔ سطح سمندر سے چودہ ہزار چار سو تین فٹ کی اونچائی پر واقع افروٹ تک گلمرگ سے اسنوبائیک کا ہی ہر لحاظ سے استعمال ہوتا ہے۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے گلمرگ میں ان اسنوبائیکس سے وابستہ افراد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسنو موٹر سائیکل امریکہ ، کینڈا اور دیگر ممالک سے خرید تے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں دوسرے ممالک سے یہ اسنو بائکس کافی مہنگے پڑتے ہیں اور تیکنیکی خرابی ہونے پر بھی اس کے پارٹس بھی غیر ممالک سے ہی منگوانے پڑتے ہیں۔ان کے بقول گلمرگ میں 2012سے اسنو بائیکس چلانے کا رجحان بڑھنے لگاہے۔ اسنو بائیک یہاں ونٹر گیمز میں بھی استعمال ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں بھی اس سے وابستہ نوجوانوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں برفانی طوفان آنے کے وقت بچائو کارروائی میں اسنو بائیک کا ہی زیادہ تر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے اور سب سے تیز اسنو بائیک ہی جائے حادثہ پر پہنچ جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ برفباری کے دوران کسی بھی مشکل وقت میں بچاؤ کارروائیوں میں انہی سے وابستہ لوگوں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ برفباری کے دوران حالات سے نمٹنے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں اور اسنو بائیکس کو ہی تیار رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ خواہ برفانی طوفان ہو یا کوئی بھی حادثہ ، اسنو بائیکس کے ذریعہ سے ہی بچاو کاروائیاں انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے لہا لہ برفباری کے دوران گلمرگ میں دنیا کے مشہور گنڈولہ میں کبھی کبھار تکنیکی خرابی آنے کے بیچ اسنو بائیکس کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں سیاح اس کی خوبصورتی کا نظارہ دیکھنے کیلئے آجاتے ہیں لیکن اسنوبائیکس کے ذریعے سیر وتفریح کرنے سے ان کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اسنو بائیکس شعبہ سیاحت کے استحکام کیلئے بھی ایک انمول شئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں کافی تعداد میں نوجوان اس پیشہ سے وابستہ ہیں۔ اس دوران گلمرگ میں موجود اسنوبائیکر منظور احمد نے نمائندے کوبتایاکہ کہ جوں ہی سیاح گلمرگ پہنچتے ہیں ، تو وہ پہلے اسنو بائیک کی سواری کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ برفباری کے دوران اسنو بائیک سے سیروتفریح کرنے میں وہ لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اس دوران ممبئی سے آئے ہوئے پرشانت کمار نامی سیاح نے کے پی ایس کو بتایا کہ گلمرگ میں اسنوبائک پر سواری کرنا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہورہا ہے۔ اوراسنو موٹر سائیکل کا تصور نیا ہے اور وہ اس پر سوار ہوکر کافی خوش اور لطف اندوز ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس اعلیٰ سائیکل نے ان کو برفباری کے بیچ گلمرگ کی سیر کرنے پر آئندہ کیلئے بھی راضی کردیا ہے اور اس سردیوں میں تنگ نہیں بلکہ سیرکرنے کا من بن گیا ۔
Comments are closed.