کووڈ 19ہدایات پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں جموں سے دلی جانے ولی پرواز سے 4مسافروں کو جہاز سے واپس اُتارا گیا

سرینگر/18مارچ/سی این آئی// جموں سے دلی جانے والی ایک فلائٹ میں سوار چار مسافروں کو جہاز میں ماس کا استعمال نہ کرنے اور کووڈ19گائڈ لائنوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں جہاز سے اُتار کر سیکورٹی ایجنسوں کے سپرد کردیا گیا جن کے خلاف شکایت کی گئی ہے کہ انہوںنے جہاز میں سوار دیگر مسافروں کی جانب کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی من مانی کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جہاز میں کووڈ19سے متعلق ہدایت پر عمل نہ کرنے اور بغیر ماسک جہاز میں سفر کرنے کی پاداش میں چار مسافروں کو جہاز سے نیچے اُتار اگیا اور ان کے خلاف ضابطے کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں سے دلی جانے والی فلائٹ 91 614میں سوار چار مسافر جنہون نے جہاز میں ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا کو جہاز سے اُتار کر سیکورٹی ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ الائنس ائرفلائٹ کے عملہ بشمول کیپٹن نے ان مسافروں کے خلاف PAسٹم کے ذریعے شکایت درج کروائی کہ مسافر بغیر ماسک کے سفر کررہے ہیں جس کی وجہ سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اس شکایت کے ساتھ ہی چاروں کو جہاز سے اُتار کر سیکورٹی کے حوالے کیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کووڈ 19کے بعد یہ پہلا ایسا واقع ہے جس میںکسی جہاز میں سوار بغیر ماسک کے مسافروں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.