20مارچ تک موسم خشک جبکہ 21سے 24تک بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/18مارچ: شمالی کشمیر کے کئی علاقوں می ہلکی بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔ادھر محکمہ موسمیات نے 20مارچ تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 21مارچ سے پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی جس کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں کچھ تنزلی ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارشوں کے نتیجے میں سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 4.2ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کے برعکس کچھ کم ہے کیونکہ گزشتہ شب 6.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اسی طرح سے قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت 3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں 2.6ڈ گری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی دوران شہر ہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت مسلسل منفی میں ریکارڈ اکیا گیا اورگزشتہ شب بھی گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سیلسش ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے کچھ مقامات پر ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20مارچ تک موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے 21مارچ سے موسمی صورتحال میں تبدیل کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور 21مارچ سے وادی کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونگی جبکہ 23مارش سے موسم پھر بہتر ہوگا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میںامسال مسلسل خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میںاہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ امسال چلہ کلان نے سردی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے اور امسال 30سال بعد سردی ریکارڈ کی گئیاور شبانہ درجہ حرارت قریب منفی 9تک پہنچ گیا ۔ جبکہ ماہ مارچ میں کافی بارشیں ہوئیجس کے نتیجے میں کاشتکاروں اور باغ مالکان کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔
Comments are closed.