جموں کشمیر کی صورتحال میں گزشتہ 18ماہ سے مثبت تبدیلی آئی / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

تعمیر و ترقی کے عمل میںکافی تیزی آئی ، جموںکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی اجازت نہیںہو گی

سرینگر/18مارچ/سی این آئی// جموں کشمیر کی صورتحال میں گزشتہ 18ماہ سے مثبت تبدیلی آئی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے عمل میںکافی تیزی آئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے متعلق پاکستان کو واضح کر دیا ہے اور کسی کو بھی جموںکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک کتاب ’’فارگیٹن کشمیر ــ‘‘کی رسم رونمائی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کتاب کی تصیف کرنے والے مصنف کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ایک بہترین انداز میں پاکستان زیر انتظام کشمیر کے لوگوں پر ہوئے ظلم و ستم کی عکاسی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہائش پذیر لوگوں پر ستم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنف نے اپنی کتاب میں اس کی مکمل عکاسی کی ہے ۔ جموں کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 18ماہ کے دوران جموں کشمیر میں کافی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور تعمیر و ترقی کافی حد تک ہوئی ہتے اور آگے بھی یہ عمل جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و جموں کشمیر سرکار کی اولین ترجیحی یہی ہے کہ جموںکشمیر میں تعمیر و ترقی اونچائیوں تک پہنچ جائے۔ اور اس سلسلے میںکام جاری ہے اور اس میںکوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیںکیا جائے گا ۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ اعلان کیا کہ جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیلی کرنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے اور واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی کوئی بھی عمل بھارت کیلئے قابل قبول نہیںہو گی اور نہ ہی جموں کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کسی کو اجازت دی جا سکتی ہے ۔

Comments are closed.