کشمیر یونیورسٹی میںزیر تعلیم پوسٹ گریجویٹ پہلے سمسٹر کیلئے ؛ آف لائن کلاس ورک 22مارچ سے شروع ہو گی ، حکمنامہ جاری

سرینگر/17مارچ: کشمیریونیورسٹی حکا م نے 22مارچ سے پوسٹ گریجویٹ پہلے سمسٹر کیلئے آف لائن کلاس ورک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی اسسٹنٹ رجستار اکیڈیمک کی جانب سے بدھ کو ایک حکمنامہ جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی میں پہلے سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے 22مارچ سے آف لائن کلاس شروع ہونگے ۔ جبکہ اوپن الکٹو اور جنرل الیکٹو کے کلاسز بھی ان لائن موڑ میں منعقد ہونگے ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا ہے کہ جس کسی کلاس میں 30سے زائد طلبہ ہونگے وہاں کلاس ورک کوویڈ گائیڈ لائنز کے تحت منعقد ہونگے اور اس میں تمام واضح کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل ہوگا ۔ خیال رہے کہ آف لائن کلاس ورک شروع کرنے کا فیصلہ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات کے بعد ہی لیا گیا ۔ حکمنامہ میںمزید کہا گیا کہ سال 2019کے تیسرے سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے آن لائن طریقہ سے ہی کلاس ورک جاری رہے گی ۔حکمنامہ میںمزید کیا گیا کہ دیگر امتحانات پہلے ہی طے شدہ طریقہ سے منعقد ہونگے ۔ حکمنامہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ کوویڈ گائیڈ لائینز پر من و عن عمل کیا جائے ۔

Comments are closed.