ہندچین کشیدگی کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کوششوں میں مصروف ؛ بھارت چاہتا ہے کہ سرحدی تنازعہ بات چیت کے عمل سے ہی ختم ہو/ وزرات خارجہ

سرینگر/17مارچ: ہندچین کشیدگی کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک کوششوں میں مصروف ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزرات خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سرحدی تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کیا جائے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لوک سبھا میںمرکزی وزرات خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمہ کیلئے دونوں ممالک سرگرم عمل ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جو بھی مسائل دونوں ممالک کے مابین پیدا ہوئیے ہیں ان کو افہام تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے اور جو بھی سرحدی تنازعہ ہے اس کو ایک بار میںہی ختم کیا جائے ۔ خیال رہے کہ وزیر نے ان تاثرات کا اظہار اس وقت کیا جب لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں انہیں کہا گیا کہ لائن آف حقیقی کنٹرول پر ہند چین کے مابین کشیدگی کس حد تک ختم ہو چکی ہے ۔ لداخ معاملے پر بات کرتے ہوئے مرلی دھرن نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ اپرایل سے کئی مرتبہ حقیقی کنٹرول لائن پر چین نے بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کی کوشش کی تاہم سرحدوں پر فوج تعینات ہے اور کسی بھی ممکنہ گڑ بڑھ اور حملے کو ناکام بنانے کیلئے وہ چوکس تھے اور چین کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں کئی مرتبہ کے مذاکراتی دور میں دونوں ممالک کے افواج نے اس بات کو یقینی بنا نے کی کوشش کی کہ تنازعہ کا حل نکال کر حقیقی کنٹرول لائن پر امن قیام کیا جائے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے مابین سرحدی کشیدگی میں کافی کمی آئی ہے اور دونوں ممالک اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے کہ کشیدگی کا مکمل خاتمہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری اور سفارتی سطح پر دونوں ممالک نے بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہو اور جو بھی دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ہو اس کا ایک بار ہی خاتمہ ہو جائے ۔

Comments are closed.