ملعون وسیم رضوی کی حرکت کے خلاف وادی میں غم و غصہ برابرجاری

گورنمٹ ڈگری کالج کپوارہ کے طلبہ کا احتجاجی مارچ ، رضوی کو پھانسی دینے کا مطالبہ

سرینگر/16مارچ/سی این آئی// وسیم رضوی کے خلاف ڈگری کالج کپوارہ اور سوگام کے طلبہ نے آج سخت احتجاج کرتے ہوئے ملعون کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ طلبہ وسیم رضوی کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بدبخت ملعون لعنتی مرتد وسیم رضوی کے خلاف وادی کشمیر میں غم و غصہ کی لہر برابر جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ اور سوگام کے طلبہ نے سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے رضوی کی پانسی کا مطالبہ کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈگری کالج کپوارہ اور سوگوام کے طلبہ کی بڑی تعداد نے آج ملعون کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مارچ کیا ۔ احتجاجی طلبہ نے کہا ہے کہ آیات مبارکہ کو قرآن شریف سے حذف کرنے کا مطالبہ کرنے والے ملعون رضوی کی درخواست کو سپریم کورٹ خارج کرکے اس کو جیل بھیج دے اور پھانسی پر لٹکائے کیوںکہ اس بدبخت نے مسلمانوںکے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔احتجاجی طلبہ رضوی کے خلاف شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کررہے تھے ۔

Comments are closed.