جموں میں منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ؛ پولیس نے 15کلو ہیروین ، ایک گاڑی ضبط کی اور 4افراد حراست میں لئے

سرینگر/16مارچ: پولیس نے جموں میں منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کروڑوںروپے مالیت کی ہیروین ضبط کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایک گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لی ہے اور چار افراد حراست میں لئے گئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق۔جموں کشمیر میں منشیات سمگلروں کے خلاف پولیس کاکریک ڈاون جاری ہے ۔ جموں میں پولیس کے خصوصی سکارڈ نے منگل کو ایک کارروائی کے دوران 15کلو گرام حشیش ضبط کرکے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایک چیک پوئنٹ پرگاڑیوں کی تلاشی شروع کی جس کے دوران ایک گاڑی سے15کلو گرام حشیش ضبط کی گئی۔اس گاڑی میں چار افراد محو سفر تھے اور اْن چاروں کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لی گئی۔گرفتار شدگان کی شناخت دیپک،گریش کمار،تمنا اور آسین لتا ساکنان اتر پردیش اور راجستھان کے طور کی گئی ہے اور ان کیخلاف کیس درج کرلیا ۔گرفتار افراد سے پولیس نے پوچھ تاچھ شروع کی ہے اوراس بات کااندازہ لگایا جارہاہے کہ منشیات کی سمگلنگ کے تارکشمیر سے بھی جڑے ہیں کیوں کہ گزشتہ دنوں وادی کشمیر میں بھی اینٹی نارکو ٹیم مسلسل چھاپہ مار کارروائیاں انجام دے رہی ہے گزشتہ دنوں سے وادی میںمتعددجگہوںسے ایک درجن سے زائد افراد کومنشیات کی سمگلنگ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

Comments are closed.