سرینگر/16مارچ: زنسکارکے لوگوں نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے زنسکار کو ضلع کا درجہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ زنسکار کے لوگوں کے مطابق زنسکار ضلع کرگل سے منسلک ہے اور زنسکار سب ضلع ہے جو یہاں کے لوگوںکے ساتھ ناانصافی ہے اور گزشہ 33برسوںسے مقامی لوگوں کا یہ مطالبہ رہا ہے کہ زنسکار کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ کے زنسکار علاقہ کے لوگوںنے آج ایک مرتبہ پھر اپنا دیرینہ مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ زنسکار کو ضلع کا درجہ دیا جائے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ زنسکار کو ضلع کا درجہ دینے کا ان کامطالبہ کافی پُرانی نے جس کیلئے سیاسی جماعتوں کے لیڈران بشمول پی ڈی پی ، کانگریس سرکار وں نے بھی ان سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ان کا حق ضرور دلایا جائے گا تاہم ابھی تک ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔ زنسکار ویلی کے لوگوں نے کہا ہے کہ زنسکار کرگل ضلع سے تعلق رکھتا ہے اور زنسکار سب ضلع کہلاتا ہے جو کہ اس خطہ سے ناانصافی ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ یہاں کے عوام کا یہ 33سالہ پُرانا مطالبہ ہے جس کو پورا کیا جانا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے یہاں کے لوگوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا۔ اپنے ریفرنڈم کئی بار سرکار کو بھی پیش کیا گیا تاہم خالی یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوںنے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ زنسکار کو ڈسٹرکٹ کادرجہ دیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.