پنچوں ، سرپنچوں اور میونسپل کونسلروں کو بھی یکساں پروٹوکول کا حق ؛ سرکار اگر اس تفاوت کو دور نہیں کرے گی تو پنچ و سرپنچ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے
سرینگر/16مارچ/سی این آئی// پنچوں اور سرپنچوں نے ڈی ڈی سی ممبران کو ترجیح دینے اور سرپنچوںاور کونسلروںکوپش پشت ڈالنے پر سرکار کے خلاف سخت ناراضگی اور غم و غصے کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنچ سرپنچ، بلدیاتی کونسلر اور ڈی ڈی سی ممبران جمہوری نظام کے تین یکساںپہئے ہیں تاہم دو کو چھوڑ کر ایک پہئے کو ترجیح دینا سراسر ناانصافی ہے اور اگر اس ناانصافی کو دور نہیں کیا گیا تو احتجاجی مہم چھیڑ دی جائے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پنچوں اورسرپنچوںنے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کی جارہی ناانصافی کو ختم نہیں کیا جائے گا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ پنچوں اور سرپنچوںنے کہا ہے کہ ڈی ڈی سی ممبران کو دئے گئے پروٹوکول اور مراعات کے وہ خلاف نہیں ہے تاہم پنچوں ، سرپنچوں اور کونسلروں کو بھی اسی طرح پروٹوکول اور مراعات و مشاہرے دئے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ جمہوری نظام میں پنچ ، سرپنچ ،بلدیاتی کونسلر، اور ڈی ڈی سی ممبران اور چیرپرسنز تین پہئے ہیں جو جمہوری نظام کو چلارہے ہیں جن کو لوگوں کی جانب سے چنا گیا ہے تاہم اگر دو پہیوں کو چھوڑ کر صرف ایک پہئے کی آبیاری کی جائے گی تو یہ گاڑی چلنے سے قاصر رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ڈی سی ممبران کے طرز پر میونسپل کونسلروں اور پنچوں و سرپنچوں کو بھی پروٹوکول فراہم کیا جائے اور انہیں بھی یکساں مشاہرہ اور مراعات دئے جائیں جو کہ ان کا جمہوری حق ہے ۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے دھمکی دی ہے کہ اگر سرکار اس تفاوت کو دور نہیں کرے گی تووہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
Comments are closed.