بڈگام اور گاندربل پولیس کی خصوصی کارورائی ؛ 04 نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے بچایا، والدین کے سپرد
سرینگر/16مارچ: بڈگام اود گاندربل پولیس کی فوری کاروائی سے چار نوجوانوں کو عسکری کی صفوں میں شامل ہونے سے روکا گیا اور انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق بڈگام پولیس کو ایک اطلاع ملی کہ 14مارچ سے دو نوجوان لاپتہ ہوگئے جس کے مطابق پولیس نے الگ الگ ٹیم تشکیل دی کر دونوں لڑکوں کو اونتی پورہ کے علاقے ترال میں بازیاب کر لیا گیا۔ دونوں لڑکے نو عمر ہیں ، اور سوشل میڈیاکے ذریئے عسکریت کے اثرات ان پر پڑے ہے۔ انہیں سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعہ پاکستان سے اکسایا گیا تھا۔دونوںلڑکوں کو کوسلینگ کی جائی گئی اوراس کے بعد ان کو والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔اور ایک کاروائی میں گاندربل پولیس نے بٹونہ اور خر ہامہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو بھی بچایا گیاہے جو عسکری میں شامل ہونے کے لئے پہلے شوپیان گئے تھے۔ مابعد کرن نگر بٹہ مالو کراسنگ میں پولیس نے پکڑ لیا۔ دونوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان میں مقیم جنگجوئوں سے نمٹنے والے افراد نے جنگجوگروپوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی اور ضلعی شوپیاں میں اپنے معاون کاروںسے رابطہ قائم کرنے کو کہا تھا۔ مناسب طریقے سے مشاورت کے بعد دونوں نوجوانوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔ان کے اہل خانہ نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا ہے اور بروقت کاروائی پر جموں وکشمیر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ سوسائٹی کے ممبروں کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کاروائی کے سبب لڑکوں کی جان اور مستقبل کو بچایا لیاگیا ہے۔
Comments are closed.