وادی میں موسم خشک مگر ابرآلود ؛ 20مارچ تک موسم خوشگوار رہے گا 21اور 22کو بارش

سرینگر/16مارچ: وادی میں موسم خشک مگر ابرآلود رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے 20مارچ تک موسم بہتر رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21اور 22مارچ کو بالائی اور میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمانہ درجے کی بارش یا برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14ڈگری ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ ہفتے بارشوں کے بعد اگرچہ موسم خشک ہوا تاہم مطلع مسلسل ابر آلود رہنے سے معمول کے درجہ حرارت میں تھوڑ ی سی کمی واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ وادی میں 20مارچ تک موسم خوشگوار رہ سکتا ہے اور 21اور 22مارچ کوبالائی اور میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں اور برفباری کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میںدن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14ڈگری سیلسیس ریکارڈکیا گیا ہے ۔ وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے اگرچہ موسم خشک ہے تاہم مطلع مسلسل ابرآلود رہنے سے سردی کا احساس بھی ہورہا ہے ۔ منگل کے روز سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں ہلکی دھوپ اگرچہ نکلی تھی تاہم بعد دوپہر سورج ایک بار پھر بادلوںکی اوٹ میں چلا گیا ۔اس دوران صبح اور شام کے اوقات میں سردی بدستور جاری ہے ۔

Comments are closed.