وادی میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ، چار دنوں میں دوسری واردات

نامعلوم مسلح افراد نے پنزی نار سرینگر کے بینک سے 3.50لاکھ روپے لوٹ لئے

سرینگر/16مارچ: سرینگر کے مضافاتی علاقہ پنزی نار میں منگل کے روز نامعلوم بندوق برداروں کی ایک جمعیت نے گرامینک بینک کی ایک شاخ سے 3.50لاکھ روپے لوٹ لئے ۔اس طرح سے گزشتہ چار دنوں میں بینک ڈکیتی کی یہ دوسری واردات ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ مسلح افراد نے سرینگر کے پنزی نار علاقے میں قائم گرامین بینک کی برانچ سے 3.5لاکھ روپے نقدی رقم لوٹ لی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقے میں قائم گرامین بینک کی برانچ میں منگل بعد دوپہر کچھ بندوق بردار گھس آئے جنہوںنے بینک ملازمین پر بندوق تان کر وہاں سے 3.5لاکھ روپے لوٹ لی ۔ اس طرح سے ایک ہفتے سے کم وقت میں بھی وادی میں بینک ڈکیتی کی یہ دوسری واردات رونماء ہوئی ۔ چار روز قبل 12مارچ کوکنزر ٹنگمرگ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک بینک برانچ سے 2.24لاکھ روپے لوٹ لئے تھے ۔وادی میں گزشتہ کئی برسوں سے بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس سے پہلے بھی جنوبی کشمیر کے مختلف جگہوں پر مسلح افراد نے متعدد بینکوں سے نقدی رقم لوٹ لی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی معاملے میں کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی اور ناہی بینک ڈکیتی میں کسی مخصوص شخص یا اشخاص کو ملوث قراردیا گیا ۔

Comments are closed.