بانڈی پورہ میں 32سالہ خاتوں نے زہریلی شے نوش کی ؛ سرینگر کے ہسپتال میںکچھ دیر بعد ہی موت کی آغوش میں چلی گئی

سرینگر/15مارچ: بانڈی پورہ میں 32برس کی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس درج کرکے حقائق کا پتہ لگانے کیلئے چھان بین شروع کردی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون (نام مخفی) جس کی عمر 32سال کے قریب بتائی جاتی ہے اپنے گھر میں موجود کوئی زہریلی شے نوش کی جس کے نتیجے میں خاتون کی حالت متغیر ہوئی تاہم خاتون کو شدید نازک حالت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے سرینگر منتقل کیاگیا ۔ سرینگر ہسپتال میں خاتون نے دم توڑ دیا۔ اس سلسلیمیں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ تاہم فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ خاتون نے کن وجوہات کی بناء پر یہ راست قدم اُٹھایا۔ یادرہے کہ وادی میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مختلف وجوہات کی بناء پرلوگ اپنی زندگی ختم کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں خاص کر شادی شدہ خواتین اس طرح کے اقدامات اُٹھارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ وادی میں تعینات فورسز و فوجی اہلکار بھی ذہنی تنائو کے نتیجے میں خود کشی کاراستہ اختیار کرتے ہیں ۔ وادی میں خود کشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔

Comments are closed.