پٹھانکوٹ میں پاکستان ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کو ملی ؛ بی ایس ایف اہلکاروں نے کی فائرنگ ، کوئی نقصان نہیں
سرینگر/15مارچ: سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے اتفاق کے باوجود بھی پٹھانکوٹ سیکٹر میں گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد بی ایس ایف نے فائرنگ کی تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر گزشتہ ماہ اتفاق ہوا جس دوران دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی جانب سے اب سرحدوں پر کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں ہو گی تاہم پاکستان کی جانب سے ڈرون کی نقل حمل کا سلسلہ جاری ہے اور ڈرون کے ذریعے سرحدوں کی خلاف وزری کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دنوں پٹھانکوٹ علاقے میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حمل کے بعد سرحدی حفاظتی فورسز نے فائرنگ کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ بی ایس ایف کے مطابق پٹھان کوٹ کے بامیال سیکٹر میں بھارت۔پاک سرحد پر بھارتی چوکی کے قریب پاکستان کی جانب سے ایک ڈرون کو سرگرم دیکھا گیا۔ باڈر پر پاکستانی ڈرون کی موجودگی کے بعد بی ایس ایف نوجوانوں نے دو راونڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس چلا گیا۔بی ایس ایف اہلکاروں اور پولیس کی جانب سے اس علاقہ میں تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس عہدیدار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ڈرون کے ذریعہ بھارتی علاقہ میں کوئی چیز گرائی گئی یا نہیں۔ علاقہ میں تلاشی مہم بھی جاری ہے جبکہ سرحدوں کے قریب سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے اور انہیں کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا جس دوران دونوں ممالک نے اس پر اتفاق کیا ۔
Comments are closed.