کئی روز بعد بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ، موسم میں آئی بہتری
لوگوں نے لی راحت کی سانس ، 21اور 22مارچ کو پھر سے بارشوں کا امکان
سرینگر/15مارچ: گزشتہ کئی دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے سوموار کی صبح سے موسم میں بہتری آئی جس کے ساتھ ہی لوگوںنے راحت کی سانس لی ۔تاہم گلمرگ میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے21اور 22ارچ کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری رہنے کے باعث لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے نتیجے میںسردی کی لہر میںبھی اضافہ ہو گیا تھا تاہم محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار کی صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آئی ۔ اتوار کی شام سے ہی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا جس کے بعد سوموار کی صبح سے موسمی صورتحال میںبہتری آئی اور بعد دو پہر کھلی دھوپ نکل آنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں منگل کے بعد سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 21اور 22 مارچ کو چند مقامات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارلحکومت سرینگر میں سوموار کی رات کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گز شتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ مین منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر شہرہ آفاق گلمرگ میں ہلکی برفباری کے نتیجے میں رات کا درجہ حرارت منفی میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی کی لہر بھی جاری ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے21اور 22ارچ کو چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔
Comments are closed.