وسیم رضوی کی حرکت پر مسلمانان جموں کشمیر کا برہمی کا اظہار
خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال کے آر پار بدبخت کی اپیل کو رد کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا زور دار مطالبہ
سرینگر/13مارچ/سی این آئی// وسیم رضوی کی حرکت کو بدبختی سے تعبیر کرتے ہوئے مسلمانان عالم خاص کر وادی کشمیرکے علاوہ خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال کے آر پار بڑے پیمانے پر ناراضگی اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے سماجی ، دینی اور دیگر انجمنوںنے وسیم رضوی کی درخواست کو رد کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوںکے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور مداخلت فی الدین ، آیات قرآنی کی بے حرمتی کرنے کے جرم کی پاداش میں اس کو پابند سلاسل بنانے کامطالبہ کیا ہے ۔مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،میر واعظ عمر فاروق ، شعیہ لیڈر آغا سید حسن ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق بیگ ،مولانا مدنی ، مولانا ریاض احمد ہمدانی، مفتی نذیر ، مفتی صدر الدین اور دیگر سیاسی جماعتوں ، مذہبی لیڈران نے مذمتی بیانات جاری کئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق بدبخت وسیم رضوی کی جانب سے قرآن پاک کی 26آتوں کے بارے میں غلط بیانی اور ان آیات مبارکہ کو ’’اسلامی دہشت گردی‘‘سے تعبیر کرنے کے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کرنے کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے غیور عوام جن میںسماجی ،دینی اور دیگر تنظیمیں شامل ہے نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے وسیم رضوی کی اس حرکت کو بدبختی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مرتد‘‘ ہوئے وسیم رضوی کی اس درخواست کو رد کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بدبخت رضوی کو مسلمانوںکے جذبا ت کے ساتھ کھلواڑ کرنے اور قرآن پاک کی آیات مبارکہ کی بے حرمتی کی پاداش میںرضی کو پابند سلاسل بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں مفتی اعظم مفتی ناصرا لااسلام نے لعنتی بدبخت رضوی کی اس حرکت پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت قرآن شریف میں کوئی بھی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ ماضی میں بھی اسلام دشمن عناصر نے اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ رضوی قرآن سمجھنے سے قاصر ہے اسلئے اس طرح کی حرکت کرتا ہے ۔ انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ رضوی بد بخت کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے ۔ اس سلسلے میںمعروف شیعہ لیڈرمولانا آغاسید حسن نے کہا ہے کہ بدبخت رضوی نے جس جرم کا مرتکب ہوا ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ مولانا آغا سید حسن کا مزید کہنا ہے کہ قرآن پاک ایک آسمانی کتاب ہے جس کی قیامت کی صبح تک کوئی تبدیلی نہیں لائی جاسکتی اس قرآن پاک میں کسی پیغمبر ، انبیاء کو تبدیل نہیں کرسکتا ہے تو رضوی کی کیا حیثیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بدبخت لعین رضوی کو قرارواقعی سزادی جانے چاہئے اور ہم سب اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ادھر ٹریڈ یونین لیڈر اور سکمز نگوا کے صدر چیرمین جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اشتیاق بیگ نے رضوی کے بیان پر سخت مذمت اور برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کے خلاف کوئی بھی بات مسلمانوں ہر گز برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں رضوی کو فوری طور پرگرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات دینے والے مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازشی ہوتے ہیں اس لئے ایسے افراد کو فوری طور پر پابند سلاسل بنادینا چاہئے ۔ دریں اثناء میر واعظ کشمیر مولانا مولوی جو کہ خانہ نظربند ہے نے ملعون رضوی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن شریف کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس طرح کے اسلام دشمن عناصر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رضوی قرآنی فہم سے نابلد ہے ۔ قرآن شریف امن و سلامتی کی تعلیم دیتا ہے ۔
Comments are closed.