تین روز بعد موسم میں آئی بہتری ، بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ، پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری

پسیاںگر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل رہی معطل

آئندہ 24گھنٹوںمیںمزید بارشوں کی پیشگوئی ، موسم 16مارچ سے ہوگا بہتر / محکمہ موسمیات

سرینگر/13مارچ/:/ گزشتہ کئی دنوں سے جاری میدانی علاقوں میںمسلسل بارشوں کے بعد سنیچروار کو بارشوں کا سلسلہ تھم گیا تاہم پہلگام اور دیگر بالائی علاقوں میںتازہ برفباری ہوئی ۔ بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے اگرچہ لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے کچھ دنوں تک خراب موسمی صورتحال جاری رکھنے کی ہیشگوئی کی ہے ۔ادھر پسیاں گر آنے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میںمسلسل تین روز تک خراب موسمی صورتحال کے چلتے سنیچروار کی صبح سے موسم بہتر ہوا اور بارشو ں کا سلسلہ تھم گیا۔جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو پہلگام اور دیگر کئی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی تاہم صبح سے بارشوں کا سلسلہ بند ہو اور دن بھر موسم ابر آلودہ دہنے کے نتیجے میں سردی کی لہر بھی جاری رہی ۔ بارشوں کا سلسلہ تھم جانے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہونے کے بعد جموں و کشمیر اور لداخ میں 16مارچ کے بعد سے موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانی رات کو سیاحتی مرکز پہلگام اور دیگر کئی علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر جاری رہی تاہم سنیچروار کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا اور کسی بھی جگہ دن کو بارشیں نہیں ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران مزید 9ایم ایم بارشیں ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کمی آئی اور گزشتہ رات کے مقابلے دوران شب درجہ حرارت قابل بہتر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مغرابی ہوائیوں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہے اور 15مارچ کی شام تک موسم مسلسل خراب رہ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی صورتحال میں 16مارچ سے ہی بہتری آ سکتی ہے تب تک پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری رہے گی ۔

Comments are closed.