وسیم رضوی کی حرکت بدبختی ،مسلم دشمنی اورفتنہ پروری پر مبنی :عوامی نیشنل کانفرنس
سرینگر 13 مارچ: عوامی نیشنل کانفرنس نے وسیم رضوی کی قران پاک کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کئے جانے کوبدبختانہ حرکت قرار دیتے ہوئے خبردارکیاکہ ایسے فتنہ پرورہی سماج کومذاہب اورفرقوں کی بنیاد پرتقسیم کرکے ملک وقوم کی سلامتی اورامن وامان کیلئے خطرات پیداکرتے ہیں۔عوامی نیشنل کانفرنس اس کی مزمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام اور ملک وقوم کے دشمن کو ملک بدر کیا جانا چاہئے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر راہی ریاض نے اُترپردیش شعیہ وقف بورڈکے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی قران پاک کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکئے جانے کی حرکت پرتبادلہ خیال کیا۔پارٹی کے تمام عہداروں نے وسیم رضوی کی حرکت کوبدبختی،مسلم دشمنی اورفتنہ پروری پر مبنی قراردیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بدبخت نے جس اندازمیں قران پاک کی سراسرغلط تشریح اوراولین تین خلفائے راشدین کیخلاف ذہرافشانی کی ہے ،وہ اسبات کوظاہرکرتاہے کہ اس بدبخت کے عزائم کتنے مکروہ اور قابل ملامت ہیں۔سینئر اے این سی لیڈر نے کہاکہ وسیم رضوی نے جس حرکت کاارتکاب کیا ہے ،وہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ ناقابل معافی بھی ہے ،کیونکہ آج تک دنیامیں کسی بدترین مسلم یااسلام دشمن نے بھی قران پاک پرکبھی انگلی نہیں اُٹھائی اورنہ کسی نے خلفائے راشدین کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات کی ۔انہوں نے کہاکہ وسیم رضوی ایک مشرک ہی نہیں بلکہ ایک مردودبھی ہے ،جس نے کلام پاک کی تعلیمات اورخلفائے راشدین کے طریقات کے بارے میں اناپ شناپ بک کر اسبات کاعملی ثبوت دیاہے کہ وہ صرف مسلمانوں یااسلام کاہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کابھی بدترین دشمن ہے ۔عوامی نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور صوبائی صدر راہی ریاض کہاکہ اس بدبخت کویہ معلوم ہونا چاہئے کہ قرآن کریم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے شمع ہدایت ہے ،کیونکہ رب کائنات نے کلام پاک میں زیادہ تر جگہوں پر عالم انسانیت یا پوری دنیامیں رہنے والے انسانوں کومخاطب کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جس بدبختانہ اورناقابل معافی جرم کاارتکاب وسیم رضوی نے کیا ہے کہ وہ اسبات کامظہر ہے کہ اس کاماضی بھی داغدار اورمشکوک رہاہے ،کیونکہ اس بدبخت نے نہ صرف مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی باربار کوشش کی بلکہ یہ ملک میں فرقہ وارانہ تفریق کوبڑھاﺅا دینے میں بھی سرگرم رہاہے۔عوامی نیشنل کانفرنس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اوردیگر معززجج صاحبان سے اپیل کی کہ وہ وسیم رضوی کی اس مکروہ اورفتنہ انگیز درخواست کوخاطر میں لائے بغیر مستردکردیں تاکہ ایسے تمام شرپسند اورفتنہ پرورافرادکی حوصلہ شکنی ہو جو ملک میں مذہب ،فرقوں اورنگ ونسل کی بنیاد پرعوام میں دشمنی،تفریق اورنفرت کوہوا دینے کی تاک میں بیٹھے رہتے ہیں۔بیان کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں اسلام اور ملک وقوم کو دشمن قرار دیکر ملک بدر کیا جانا چاہئے تاکہ ملک میں قیام پزیر 20 کروڑ مسلمانوں کے جزبات و احساسات کا احترام ہوسکے۔
Comments are closed.