نروال جموں میں ٹرک نے درجن بھرگاڑیوںکوکچل ڈالا ؛ دوافرد لقمہ اجل، چار زخمی ، اچھہ بل میں دوگاڑیوں کے درمیان ٹکر تین زخمی

سرینگر/13مارچ: ایک ٹرک کی بریک فیل ہونے کے نتیجے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ درجن بھر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اس حادثے کے نتیجے میں جموں کے نروال علاقے میں سراسمگی پھیل گئی ہے ۔ادھر اچھہ بل اننت ناگ میں دو گاڑیوںکے درمیان ٹکر ہونے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نروال جموں میں ہفتہ کے روز ایک خطرناک سڑک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ نروال علاقے میں ایک ٹریک کا بریک فیل ہوا ہے جس نے متعدد گاڑیوںکو کچل دیا جس میں سراج پرکاش ولدگیان چند ، ساکن چوکی چورا جموں اور بودھ راج ولد کرشن لال ساکن لقمہ اجل بن گئے ہیں اس کے علاوہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو گورنمنٹ مڈیکل کالج ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ زخمیوں میں یوگیش ٹھاکر ولد کیکر سنگھ بلاور ، راج کمار ولدگردھاری لال، بشمبرسنگھ ولد بہادرسنگھ اوروکی شرما ولد مدن لال کے بطور ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹرک کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہوا ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ دریں اثناء تھاجوارہ اچھہ بل اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دو گاڑیاں JK03A-7379اور ایک آلٹو گاڑی JK03F-5592کے درمیان تھاجوارہ میں ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاںان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔

Comments are closed.