گرفتار سپیشل سیکریٹری جموں کے رہائشی مکان پر چھاپہ ؛ کرائم برانچ جموں نے گھر کی تلاشی لی،اہم دستاویزات ضبط

سرینگر/ 12مارچ: کرائم برانچ جموں نے گرفتار سپیشل سیکریٹری کے گھرپر چھاپہ ڈال کر گھر کی تلاشی لی جس دوران سی بی کو کئی اہم دستاویزات ہاتھ لگنے کی اطلاع ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سپیشل سیکریٹری (لیگل) ہوم ڈیپارٹمنٹ جموں کشمیر کے گھر پر جمعہ کے روز کرائم برانچ جموں نے چھاپہ ڈال کر پورے گھر کی تلاشی لی جس دوران وہاں سے کئی اہم دستاویزات ضبط کرلئے گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرائم برانچ کی جموں کی ٹیم نے غلام محی الدین گنائی ولد عبدالاسلام گنائی ساکن ہانجی ویرہ چاڈورہ کے رہائشی مکانات جموں اور بڈگام میں چھاپہ ڈالا ۔ سیکریٹری پر الزام ہے کہ انہوںنے اپنی تاریخ پیدائش کی سند میں قلم زنی کرلی اور ریکارڈ میں بھی ہیرا پھیرا کی ہے تاکہ مزید چار برسوں تک عہدے پر تعینات ہوکر سرکاری مراعات حاصل کرسکیں۔تاہم انہوں نے سروس ریکارڈ اور پیدائش میں قلم زنی کرکے نہ صرف اپنے عہدے کاغلط استعمال کیابلکہ قوائد وضوابط کی بھی دھجیاں اڑا ئی ہے ۔کرائم برانچ ذرائع کے مطابق لاء کے سپیشل سیکریٹری نے اپنے سروس ریکارڈ میں بڑے پیمانے پرقلزنی کی ہے جس کے ٹھوس ثبوت مل گئے ہے جسکی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی اور آج بوقت وقت جموں اور بڈگام میں ان کی رہائشی مکانات پر چھاپے ڈالے گئے ۔

Comments are closed.