سرینگر/ 12مارچ: دمہال ہانجی پورہ کولگام میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج و معالجہ ہسپتال میں جاری ہے ۔ ادھر پلوامہ میں 30سالہ نوجوان کی نعش نزدیکی باغات سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ 9آر آر سے وابستہ ایک فوجی گاڑی سڑک پر لڑھک کر ایک نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 4فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر دمہال ہانجی پورہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان میں سے ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ دیگر تین فوجیوں کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ ادھر پلوامہ کے آرئی گام بیلو علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی نوجوان کی نعش پر اسرار طور پر نزدیکی باغات سے بر آمد کو لی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق 30سالہ نوجوان سمیر احمد راتھر آج صبح گھر سے کام کیلئے نکلا جس کے بعد بعد دو پہر اس کی نعش نزدیکی باغات سے بر آمد کر لی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.