پیر پنچال کے آر پار تیسرے روز بھی خراب موسمی صورتحال رہی جاری

شمالی کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری ، دیگر علاقوں میںموسلادار بارشیں

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب ، کئی علاقوں میںپانی جمع ہونے سے سیلابی صورتحال پیدا

سرینگر/ 12مارچ: گزشتہ کئی دنوں سے پیر پنچال کے آر پار جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے جمعہ کو بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف میدانی علاقوں میں موسلا دار بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوںکے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کچھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی ۔ہلکی برفباری اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں پوری وادی کو سردی نے اپنی لپیٹ میںلیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی جبکہ کئی مقامات پر سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کا عبور مر ور مشکل بن گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسمی صورتحال جاری ہے جس دوران جمعہ کو بھی موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آئی اور تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں بعد دوپہر تک موسلادار بارش ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے کئی میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں وادی میں ایک مرتبہ پھر سردی میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ادھر بارشوں کے ساتھ ساتھ گلمرگ ، ٹنگمرگ اور شوپیان کے کئی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر آفاق گلمرگ میں شام سے ہی تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعہ کو دن بھر وقفے وقفے سے جاری تھا ۔ جبکہ جمعرات کے بعد دوپہر شوپیان کے کئی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر جنوبی کشمیر سے نمائندے سے اطلاع دی ہے کہ دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے نتیجے میں سردی کی لہر جاری رہے تاہم وقفے بعض اوقات بارشیں بھی ہوئی جو تم جم کی تھی اور کسی بھی جگہ سے خاصی بارشوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس دوران سرینگر سمیت کئی قصبہ جات میں ہلکی سے درمیانہ جبکہ کچھ ایک جگہوں پر موسلا دھاربارشیں ہوئیںاْس پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، مہو ،منگت،کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دریںاثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںآنے واے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے باعث دن میںسردی کی شدت میں اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کا فی بڑھ گئی تھی اور وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 16 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک سنیئر آفیسر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران وادی میںموسلا دار بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوںمیں اچھی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دو فٹ کے قریب تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور موسم آج سے بہتر ہو سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں سے مغربی ہوائیوں کا اثر جموں کشمیر میں ہوا تھا جس کے نتیجے میںموسمی صورتحال میں تبدیلی آئی اور بارشیں اور برفباری ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ کچھ دنوںتک موسم بہتر رہ سکتا ہے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے ۔

Comments are closed.