نواب بازار سرینگر میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات ؛ چھ رہائشی مکان خاکستر ، مکانوں میںموجود ساز وسامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل
سرینگر/11مارچ: شہر خاص کے نواب بازار علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں6رہائشی مکان خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود تمام ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ہو گیا ۔ آگ لگنے کے نتیجے میں برستی بارشوں کے بیچ نصف درجن کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں سٹی رپورٹر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر خاص کے نواب بازار علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی را ت کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک رپائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی۔نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ دوران شب تقریباً4بجے کے آس پاس ایک مکان سے ظاہر ہوئی جس نے پھیل کر پانچ دیگر مکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔عین شاہدین کے مطابق آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنے متصل کئی مکانوں کو لپیٹ میں لیا ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور انہوںنے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک چھ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور ان میںموجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا ۔ آگ کی اس اردت میں معراج الدین اور غلام رسول کا مشترکہ مکان،عبد المجید ڈار،نذیر احمد اور جاوید احمد ڈار کا مشترکہ مکان، عبد القیوم خان ، توحید احمد ڈار اور منیر احمد ڈار اور محمد شفیع ڈار کا مشترکہ مکان تباہ ہوگیا ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ کی اس واردات سے نصف درجن کے کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میں چھ رپائشی مکان تباہ ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کی بھر پور کوششیں کی گئی تاہم آبادی گنجان ہونے کی وجہ سے جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک کئی رپائشی مکانات کو نقصان ہو چکا تھا ۔ ادھر آگ کی واردات پر مقامی لوگوں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی باز آبادی کاری کیلئے اقدامات اٹھائیںجائے ۔
Comments are closed.