پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو ملی راحت ؛ دلی عدالت نے ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن پر لگی عبوری روک

سرینگر/10مارچ: دلی ہائی کورٹ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف فنڈنگ کیس کے معاملے میں جاری کردہ انفورسمنٹ ڈائریکوریٹ کی سمن پر عبوری روک لگا دی ہے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 18مارچ کو مقرر کی گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق گزشتہ دنوں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے نام سمن جاری کی گئی تھی جس میں انہیں دلی میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ آئی ڈی سمن کے بعد محبوبہ مفتی کی بیٹی نے دلی کی ایک عدالت میں عرضی دائر کی جس کے بعد بدھ کو اس عرضی پر سماعت ہوئی ۔ اس موقعہ پر عدالت نے پی ڈی پی صدر کو راحت دیتے ہوئے آی ڈی کی سمن پر روک لگائی ۔ یہ فیصلہ جسٹس سدھارتھ مردول اور ہیرام بھمبھانی کے ڈویڑن بینچ نے سنایا ہے۔ عدالت نے ای ڈی سے کہا کہ وہ محبوبہ کو ذاتی طور پر طلب کے لیے دباؤ نہ بنائیں، عدالت نے اس معاملے کو 19 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔محبوبہ کے وکیل ایس پرسنا نے کہا کہ پی ڈی پی رہنما نے ای ڈی کی جانب سے 15 مارچ تک پیش ہونے کے لیے جاری کردہ سمن کو چیلنج کیا تھا۔پی ڈی پی رہنما کو کسی معاملے کی وضاحت کیے گئے بغیر ان سے تفتیش کی جارہی تھی۔ دلی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ سے محبوبہ مفتی کو بڑی راحت نصیب ہوئی جبکہ اس معاملے کی اگلی سماعت 18مارچ کو مقرر کی گئی ۔

Comments are closed.