پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں درجنوں عسکری تربیتی کیمپ موجود / جی کیشن ریڈی

پاکستان سرحد پار عسکری سرگرمیوںکو فروغ دینے اور کشمیر کے حالات بگاڑنے میںمصروف

سرینگر/10مارچ/سی این آئی// پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں درجنوں عسکری تربیتی کیمپ موجود ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی سرکار نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ عسکریت پسندوں کو وہاں تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں اس پار کشمیر میں داخل کیا جاتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی سرکار نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان سرحد پار عسکری سرگرمیوںکو فروغ دیتا ہے اور وہاں پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں تربیتی کیمپس موجود ہے ۔ راجیہ سبھا میںمرکزی وزیر جی کیشن ریڈی نے کہا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں درجنوں کی تعداد میں عسکری کیمپ موجود ہے جہاں عسکریت پسندوں کو تربیت دی جاتی ہے جس کے بعد انہیںکشمیر میں دراندای کرکے داخل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے عسکریت کو فروغ دینے کیلئے مصروف عمل رہتا ہے اور کشمیر کے حالات بگاڑنے کی تاک میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے یہ بات بار بار سامنے آتی ہے کہ پی او کے کئی تربیتی کیمپ سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر زور دیتا ہے کہ عسکری سرگرمیوں کو بند کیا جائے اور عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کرکے کشمیر میں داخل کراتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے خواہاں رہے ہیںتاہم پاکستان اس بات کو سنجیدگی سے نہیںلیتا ہے اور بار بار عسکری سرگرمیوں کو فروغ دیکر حالات بگاڑنے کی کوششوں میںرہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ کیمپ وہاں سرگرم ہے اور اس میں لڑکوں کو تربیت فراہم کرکے انہیں کشمیر بھیج دیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.