پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ، شہرہ آفاق گلمرگ میں تازہ برفباری
میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں سے درجہ حرارت میںکمی ریکارڈ ، سردی کی لہر میں اضافہ
آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال جوںکی توں رہنے کا امکان ، 15مارچ سے ہوگا موسم بہتر / محکمہ موسمیات
سرینگر/10مارچ: وادی کشمیر میںگزشتہ کئی دنو ں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میںموسلا دار بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال خراب رہنے کی ہیشگوئی کرتے ہوئے 15مارچ کے بعد ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کی امید ظاہر کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال بدھ کو بھی جاری رہی جس دوران میدانی علاقو ں میں ہلکی بارشیں ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ۔ بدھ کی اعلیٰ صبح سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں موسلاد ار بارشیں شروع ہوئی جو بعد دو پہر تک جاری رہی جبکہ بالائی علاقوں خاص طور پر شہر آفاق گلمرگ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح اور منگل کی درمیانی رات کو بھی وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں تازہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ گرم ملبوسات زیب تن کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اعلیٰ صبح بارشوں کے نتیجے میںمعمول کی زندگی بھی متاثر ہوئی ۔ بدھ کے بعد دوپہر تک موسمی صورتحال مسلسل خراب رہی اور باتشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ادھر شمالی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ شہر آفاق گلمرگ میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میں تازہ برفباری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ تازہ برفباری سے لطف اندوز ہوئے ، انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی ہیشگوئی کی تھی وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہو سکتی ہے اور خراب موسمی صورتحال کئی دنو ں تک جاری رہ سکتی ہے ۔ ادھر جنوبی کشمیر سے نمائندے سے اطلاع دی ہے کہ دن بھر موسم ابر آلود رہنے کے نتیجے میں سردی کی لہر جاری رہے تاہم وقفے بعض اوقات بارشیں بھی ہوئی جو تم جم کی تھی اور کسی بھی جگہ سے خاصی بارشوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ اس دوران سرینگر سمیت کئی قصبہ جات میں ہلکی سے درمیانہ جبکہ کچھ ایک جگہوں پر موسلا دھاربارشیں ہوئیںاْس پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، مہو ،منگت،کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دریںاثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںآنے واے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے باعث دن میںسردی کی شدت میں اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ۔
Comments are closed.