محکمہ جل شکتی کے خلاف ہاوسنگ کالونی بمنہ کے لوگ سراپا احتجاج ؛ پانی کی اضافی بلیں صارفین کو ارسال کرنے کے خلاف شدید ناراضگی
سرینگر/09مارچ/سی این آئی// محکمہ جل شکتی کی جانب سے ہاوسنگ کالونی بمنہ کے صارفین کو نل فیس کی اضافی بلیںدئے گئے ہیں اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے صارفین کو کئی برسوں کے فیس کو نئی بلوں میں جوڑا گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ڈویژن آفیس جائیں ۔ اس صورتحال پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو محکمہ کی جانب سے غلطی ہوئی ہے دوسراغریب عوام کو ہی دفتروں کے چکرکاٹنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو غریب کام گاریوں کیلئے باعث پریشان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ جل شکتی کی جانب سے ہاوسنگ کالونی بمنہ سرینگر کے صارفین نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے صارفین کو پانی کی اضافی بلیں بھیج دی گئی ہیں ۔ صارفین نے کہا کہ اضافی چارج بلوں میں جوڑا گیا جبکہ جو گزشتہ بلیں صارفین نے اداکی ہے اس رقم کو بھی نئی بلوں میںجوڑا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں کے علاوہ انتظامیہ کمیٹی مسجد شریف نے بھی اس معاملے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک تو محکمہ کے ملازمین کی جانب سے بلوں میں اضافی رقم دکھا گیا ہے دوسرا مزدو طبقہ صارفین سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنا کام کاج چھوڑ کر اس معاملے کو حل کرنے کیلئے ڈویژنل دفتر جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یا تو محکمہ کے متعلقہ ملازمین نے صارفین کو پانی کے فیس کی جعلی بلیں دی ہیں جس کی وجہ سے ان برسوں کی رقم کو بھی بقایا دکھا گیا ہے جو صارفین نے پہلے ہی اداکیا ہے یا پھر جان بوجھ کر صارفین کو پریشان کرنے کیلئے اس طرح غلط بلیں بنائی گئیں ہیں ۔ انتظامیہ مسجد شریف کے علاوہ مقامی لوگوںنے گورنر انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور صارفین کو بھیج دی گئیں اضافی بلوں کے معاملے کو درست کرائیں بصورت دیگر صافین پانی کی بلیں ادانہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ دلی سرکار لوگوں کو مفت پانی اور بجلی فراہم کررہی ہے دوسری طرف وادی کشمیر میں جہاں قدرتی پانی کی بہتات ہے کے استعمال پر لوگوں کو چارج دینا پڑتا ہے اور سرکار دعویٰ کررہی ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔
Comments are closed.