اساتذہ اور کچھ طلبہ کے کووڈ ٹیسٹ مثبت؛ بڈگام میں مزید تین اسکولوں کو بند رکھنے کا حکمنامہ جاری
سرینگر/07مارچ:اساتذہ اور طلبہ کے کووڈ 19ٹسٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ بڈگام نے تین اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا جبکہ سکول عملہ سے نمونے حاصل کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں قائم تین اسکول جن میں گورئمنٹ مڈل سکول ہانجی گورہ ، آئی ای آئی اسکول بڈگام اور مزہر الحق اسکول بڈگام شامل ہے میں کچھ اساتذہ اور بچوں کے کووڈ ٹسٹ پازیٹو آنے کے بعد ضلع انتظامیہ نے سکول کو بند رکنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں کووڈ 19نوڈل آفیسر کی جانب سے سکول پرنسپلوں کے نام ایک خط بھی رسال کیا گیا ہے جس میں اسکولوںبند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی سکول عملہ سے نمونے حاصل کرنے کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے ۔ جبکہ رابطے میں آنے والے دیگر افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی سیلف کورنٹائن میں رہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی سرینگر میں ایک سکول کے پرنسپل اور دیگر ٹیچروں کو کووڈ 19میں مبتلاء پایا گیا تھا ۔ سکولوں میں ٹیچروں اور اساتذہ کے ٹسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں بچوں کے والدین سخت پریشان ہوچکے ہیں اور انہیں یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ سکولوں میں بچے بھی کہیں کووڈ سے متاثر نہ ہوں ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ سکولوں میں کووڈ 19کی گائڈ لائنوں پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے اور سکول احاطے میںنہ ماسک کا استعمال کیا جارہ اہے اور ناہی سماجی دوری کا خیال رکھا جارہا ہے ۔
Comments are closed.