پیشگوئی کے عین مطابق موسم نے پھر بدلی کروٹ ؛ پیر پنچال کے آر پار میدانی علاقوں میں تازہ بارشیں ، سردی کی لہر واپس آئی
آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/07مارچ: محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اتوار کی صبح رم جم بارشیں ہوئی جس کے نتیجے میں وادی میں سردی کی لہر نے پھر دستک دی ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کے مطابق آنے والے 24گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کے امکانات ہے ۔ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے نتیجے میں وادی بھر میں سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق مطلع آبر الود کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں سے سردی کی لہر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔اتوارکی صبح سے ہی آسمان پر بادل چھا جانے کے بعد رم جم بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ،کپوارہ، گاندربل، بڈگام اوربانڈی پورہ کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ،پلوامہ،کولگام اور شوپیان کے پہاڑی علاقوںومیدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران سرینگر سمیت کئی قصبہ جات میں ہلکی سے درمیانہ جبکہ کچھ ایک جگہوں پر موسلا دھاربارشیں ہوئیںاْس پار پیر پنچال پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ بدھل راجوری ، گلبرگ، مہور، بھدرواہ،ڈوڈہ، مہو ،منگت،کشتواڑ، چھاترو، مڑوا، دچھن اور بنی کے علاوہ ویشنو دیوی مندر کی مضافاتی پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔دریںاثناء محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی میںآنے واے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بارشیں اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارشوں کے باعث دن میںسردی کی شدت میں اور رات کے کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ۔
Comments are closed.