سرینگر/07مارچ: سرزمین کلکتہ سے ممتا بنرجی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ’’ دیدی نے بھروسہ توڑا ، ہم بھروسہ جیتیں گے ‘‘ ۔ اسی دورانجموں کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھارت کا تاج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے دور دراز پچھڑے علاقوں تک بجلی ، پانی اور سڑکیں پہنچائی ہے جبکہ علاقائی پارٹی ہمارے کاموں سے ناخوش ہوکر ہماری بھر پور مخالفت کررہی ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کلکتہ بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آپ کا بھروسہ توڑا ہے ، لیکن ہم آپ کا بھروسہ جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے ممتا دیدی پر بھروسہ کیا تھا ، لیکن دیدی اور ان کے کیڈر نے یہ بھروسہ توڑ دیا۔ ان لوگوں نے بنگال کا اعتماد توڑا ہے۔ بنگال کی بے عزتی کی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے قیام کی بنیاد میں بنگالی فکر ہے۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے ، جس کے قیام کی ترغیب بنگال کے عظیم سپوت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ہیں۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے ، جس کے نظریہ میں بنگال کی مہک ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ مجھے کیا کیا نہیں کہا گیا۔ کبھی راون کہا گیا ، کبھی دانو تو کبھی غنڈہ کہا گیا۔ دیدی اتنا غصہ کیوں ؟۔ جموں کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میںبھارتیہ جنتا رٹی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس بات کی آشا ہے کہ جموں وکشمیر بہت جلد بھاجپا کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے 370کا خاتمہ ملکی مفاد اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق میں کیا گیا ہے۔ اس دفعہ سے ریاست کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل تھیں تاہم اب یہاں خوشحالی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے دور دراز پچھڑے علاقوں تک بجلی پہنچائی جہاں بجلی کی ترسیلی لائینیں پہنچانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا ۔ ہم نے گاوں گائوں تک سڑکیں بچھائی ، ہر گائوں میں آج نل کے ذریعے پانی پہنچتا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.