مہاشیو راتری کے سلسلے میں محکمہ فشریز کی سیل ؛ 9اور 10مارچ کو سرینگر میں ہندوبرادری کیلئے مچھلیاں دستیاب رہیں گی

سرینگر/06مارچ: مہاشیو راتری کا تیوہار 11مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ فشریز کی جانب سے وادی کے مختلف ڈیپووں پر مچھلیوں کی سیل کی جارہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مہاشیوراتری کا تہوار 11مارچ کو منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ فشریز کی جانب سے ہندوبرادری کیلئے خصوصی سیل لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ فشریز کے چیف پروجیکٹ آفیسر کوکرناگ محمد مظفر بزاز نے اس سلسلے میں بتایا کہ محکمہ کی جانب سے وادی کے مختلف فش فارموں پر ٹروٹ مچھلیوں کی سیل لگائی جارہی ہے اور اس سلسلے میں سرینگر میں 9اور 10مارچ کو سیل ہوگی ۔اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ ، اچھہ بل اور ویری ناگ فش فارموں پر بھی مچھلیاں دستیاب رہیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہر برس کی طرح اس سال بھی ہندوبرادی کیلئے ٹروٹ مچھلیوں کو دستیاب رکھا جارہا ہے ۔

Comments are closed.