سرینگر/05مارچ: سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ اور انتی پورہ پولیس نے آٹھ قمار بازوں کو گرفتاراور داوَ پر لگائی گئے33040 روپئے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر پوشواری نائیدکھائی سمبل میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ڈالکر چھار قمار بازوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت ظہور احمد مرے ساکن سوپور، ظہور احمد ڈار ساکن حاجن ، محمد عبداللہ ڈار اور غلام نبی نجار ساکناں نائیدکھائی کے بطور ہوئی ہے اور داوَ پر لگائی گئی 28,100 برآمد کرکے ضبط کی ۔ پولیس نے ان کو گرفتارکرکے تھانہ پولیس سمبل منتقل کیا اور ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر26/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔اسی دوران اونتی پورہ پولیس نے منڈکپال کھروَ علاقے میں قمار بازے کے اڈے پہ چھاپہ ڈا لکر چار قماربازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا جن کی شناخت نذیر احمد گنائی ساکن کرونچو پامپور، خورشید احمد موچی ساکن لارو کاکپورہ، وسیم احمد شیخ ساکن کاکپورہ اور محمد شفیع گنائی ساکن منڈکپال کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے داوَ پر لگائی گئی 4940 رقم اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کی ۔ تھانہ پولیس کھروَ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر08/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ کمیٹی ممبران سے گزارش ہے ہ اپنے پڑوس میں تمام طرح کی سماجی برائیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں، تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانوں کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.