کشمیر ہاروارڈ ایجوکیشنل انسٹچیوٹ کے چرمین کی والدہ کا انتقال

پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کی جانب سے تعزیتی مجلس کا انعقاد ، سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت

سرینگر/04مارچ: پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے کشمیر ہاروارڈ ایجوکیشنل انسٹچیوٹ کے چیرمین طارق احمد بکتو کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ باالخصوص طارق احمد کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر دفتر سرینگرمیں اس سلسلے میں صدر جی این وار کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میںمحمد یوسف وانی جنرل سیکریٹری، منصور احمد ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ سرینگر، ماجد بٹ ڈسٹرکٹ کارڈنیٹر سرینگر ، مشتاق احمد پی آر او اور دیگر عہدیداراننے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ طارق احمد بکتو کا وادی کشمیر میں تعلیمی شعبہ میں ایک اہم رول رہا ہے کشمیر ہارڈ ارڈ ایجوکیشنل انسٹچیوٹ میں انہوںنے تعلیمی معیار کو اعلیٰ اقدار پہنچانے بہترین کام کیا ہے خاص کر جدید تعلیم کے تقاضوں کے مطابق انہوں نے پرائیویٹ ٹیچنگ سیکٹر میں نئی راہیں تلاش کیں جبکہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے اور پرائیویٹ سکولوں کو دپریش مشکلات کے ازالہ کےلئے بھی موصوف کا رول رہا ہے ۔ تعزیتی اجلاس کے آخر میں مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے دعائے مغفرت کی گئی اور دعاکی گئی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب ہو اور سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی اللہ تعالیٰ ہمت عطاکرے ۔

Comments are closed.