سرینگر/04مارچ: وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ سے گاندربل چوک تک 3.5کلو میٹر سڑک کی کشادگی کا کام ایک برس میں بھی پورا نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ جبکہ ضلع کی اکثر رابطہ سڑکیں کھنڈرات میںتبدیل ہوچکی ہے اور لوگوں کا عبور و مرورد دشوار بن گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے پاندچھ سے گاندربل چوک تک 3.5کلو میٹر سڑک پر 2018میں کشادگی کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم اس سڑک پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر کام ادھورا چھوڑا گیا جس کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوںنے کہا کہ سڑک پر کشادگی کے کام سے سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل میں آسانی ہوتی تاہم کام ادھورا چھوڑاگیا ہے ۔ اس حوالے سے مقامی لوگوںنے چیف انجینئر آر اینڈ بی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے ادھورے کام کو پورا کرائیں ۔ ادھر ضلع گاندربل کی تمام رابطہ سڑکیں انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ رابطہ سڑکیں خستہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا ان سڑکوں پر چلنا پھرنا دشوار بن گیا ہے جبکہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے سڑک حادثات کا بھی خطرہ لگار ہتا ہے کیوں کہ سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں اور یہاں سے گزرنے والی گاڑیاں کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ برفباری اور بارشوں کا پانی ان گڑھوں میں جمع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں پتہ نہیں چلتا کہ گڑھا کہاں ہے اور ٹھیک سڑک کس طرف ہے اور اب تک درجنوں افراد اس طرح گڑھوں میں گرکر زخمی ہوچکے ہیں ۔ لوگوںنے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان خستہ حال سڑکوں کی مرت کا کام فوری طور پر ہاتھ میں لیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.