بادامی باغ فوجی چھاونی میں تعینات فوجی نے خود کشی کرلی
گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک لیفٹنینٹ کرنل سمیت 3اہلکار وں نے اپنی زندگی ختم کی
سرینگر/04مارچ: بادامی باغ فوجی چھاونی میں تعینات ایک فوجی اہلکار نے خود کو پھانسی دیکر خود کشی کرلی ہے اس طرح سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تیسرے فوجی نے خود کشی کرلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں تعینات فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ چوبین گھنٹوں میں ایک لیفٹنینٹ کرنل سمیت تین فوجیوں نے خود کشی کرلی ہے ۔ تازہ واقعے میں سرینگرکی بادامی باغ فوجی چھاونی میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پھانسی دے کر خود کشی کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں جے سی او پوائنٹ کے نزدیک ایک فوجی اہلکار نے اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔گزشتہ روز 3مارچ کو سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھموعہ کے فوجی کیمپ میں تعینات فوج کے ایک لیفٹنینٹ کرنل سودیپ بھگت سنگھ نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پر زمین پر گر پڑا ۔ گولیوں کی آواز سن کر جب کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے لیفٹنینٹ کرنل کو خون میں لت پت پایا اسکو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میںراجوری کے مضافاتی علاقہ چاوا علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کو کیمپ میں پُر اسرار طور پر خون میں لت پت پایا گیا جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے اس دوران دیگر ساتھیوںنے فوجی اہلکار کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا تھا اور آج ایک اور فوجی نے خود کو پھانسی دیکر خود کشی کرلی ہے ۔
Comments are closed.