مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل،موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کاامکان /محکمہ موسمیات

6،مارچ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور برفباری ہو سکتی ہے

سرینگر/04مارچ: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلودہ رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں 6اور 7مارچ کو چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں بارشوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے 24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوسکتی ہے اور موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 اور7 مارچ کو بارشیں یا ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات سے کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گر اسکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوسکتی ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سنیچروار سے وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ مجموعی طور پر وادی کشمیر میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہونے والی بارشوں سے عام لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس مارچ کے مہینے میں ہوئی بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کا فی بڑھ گئی تھی اور وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

Comments are closed.