کشمیر کے حالات بالکل ٹھیک، جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دو ر شروع ہوگا / کرن رججو

سیاح بنا کسی خوف کے کشمیر جاکر وہاںکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو جائیں

سرینگر/03مارچ: کشمیر کے حالات کو بہتر قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل کرن رججو نے ملکی و بیرون ملکی سیاحوں کو دعوت دی ہے کہ وہ بنا کسی خوف و ڈر کے کشمیر جاکر وہاںکے یہ قدرتی نظاروں سے لطاف اندوز ہو جائیں ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کہا کہ لوگوں کو اس معاملے میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ سی این آئی کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں کھیل انڈیا کے کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد نئی دلی میں میڈیا سے مخاطب ہو کر مرکزی وزیر برئے کھیل کود کرن رججو نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات بالکل معمول پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی مجموعی تعمیر و ترقی کیلئے کام کر رہی ہے اور اس کے کیلئے کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا گیا اور آگے بھی ہونے والا ہے ۔ کرن رججو نے کہا کہ جموں کشمیر میں کھیل کود کے ساتھ ساتھ دیگر تعمیرو ترقی کی طرف مرکزی سرکار کوشاں ہے اور جموں کشمیر کے عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے ۔ کشمیر کو سیاحیوں کیلئے محفوظ ترین جگہ قرار دیتے ہوئے کرن رججو نے کہا کہ سیاح کشمیر آکر دیکھیں کشمیر کتنا پر امن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے ذریعے ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کشمیر آکر یہاں ی مہمان نوازی دیکھیں اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات بالکل نارمل ہے اور کوئی بھی پریشانی نہیں ہے بلکہ یہاں گلمرگ اور دیگر حسین پہاڑیاں ہے جو انسان کے دل کو چھو لیتی ہے من کر تا ہے کہ کشمیر کو چھوڑ کر نہ چلا جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی اولین ترجیح یہ ہے کہ جموں کشمیر میں امن کی بحالی ہو ۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

Comments are closed.