کورونا ویکسین کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

ٹوئٹر نے ٹیکوں کیخلاف گمراہ کن باتیں پھیلانے والوں کے اکاوئونٹس کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا

سرینگر/03مارچ /سی این آئی// عالمی وبائی بیماری کورنا وائر س کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے سان فرانسسو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے کورونا سے بچائو کے ٹیکوں کے خلاف گمراہ کن باتیں پھیلانے والوں کے اکاوئونٹس کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، گمراہ کن ٹوئٹس اور غلط معلومات پھیلانے والوں کے اکائونٹس کو مستقل بند کردیا جائے گا۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی جانب سے ایک طریقہ کار ترتیب دیا گیا ہے جو کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن ٹوئٹس پر پہلے خبردار کرے گا اور پانچویں گمراہ کن ٹوئٹ پر اکاویونٹ کو مستقل بند کردے گا۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ٹوئٹر پر افواہوں کی گردش اور گمراہ کن معلومات کا سدباب کرے گا جو ویب سائٹ کی اعتدال پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف وضع پالیسی کے عین مطابق ہے۔اس اعلان سے پہلے ہی ٹوئٹر نے 8 ہزار 400 سے زیادہ ٹوئٹس کو ہٹا دیا اور دنیا بھر میں COVID-19 انفارمیشن قواعد کی خلاف ورزیوں کے بارے میں 11.5 ملین اکاؤنٹس کو مطلع کیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے چلتے کئی ریاستوں میں دوبارہ سے لاک ڈائون کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ویکسین اور دیگر چیزوں کو لیکر افواہوں کا بازار بھی گرم ہے جن کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا متحرک ہو گیا ہے ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میںبھی اوچھال ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے کمی آنے لگی ہے۔

Comments are closed.