تازہ پسیاں گر آنے کا شاخسانہ ؛ سرینگر جموں شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وحمل ، بعد میں پھر بحال

سرینگر/03مارچ : سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کو ایک مرتبہ پھر اس وقت ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر ہوئی جب رام بن کے قریب تازہ پسیاں گر آئی تاہم بعد میں شاہراہ کو دوبارہ قابل آمد رفت بنایا گیا اور ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کی صبح رام بن کے شعبان باس بانہال کے مقام پر تقریباً 3 بجے زمین اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک آمد و رفت بند رہی۔نمائندے کے مطابق تازہ پسیاںگر آنے کے بعد سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی جس کے بعد مختلف مقامات پر گاڑیاں درماند ہوئی ۔ تاہم اس کے ساتھ ہی شاہراہ کو قابل آمد رفت بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا اور کچھ ہی گھنٹوں بعد شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا گیا ۔ ٹریفک حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت آٹھ گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد اب شاہراہ پر ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک بند رہنے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہو گئی تھیں۔ٹریفک عہدیدار کے مطابق شاہراہ پر اب چٹانیں ہٹا دی گئی ہیں اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تعمیراتی کمپنی نے شاہراہِ پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے ہٹا کر یکطرفہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درماندہ گاڑیوں کو ترجیح بنیاد پر شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ وہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ فور لین تعمیر کرنے والی کمپنی کی جانب سے غلط کٹنگ کی وجہ سے آئے روز چٹانے گھرتی رہتی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسمی صورتحال کی خرابی کے باعث سرینگر جموں شاہراہ کافی عرصے تک بند رہی جس کے نتیجے میں مسافروںکو کافی ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

Comments are closed.