سرینگر/03مارچ : پٹن میں ایک المناک سڑک حادثے میں موٹر سائکل پر سوار ایک شخص لقمہ اجل اور دوسرا زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں بدھ کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میں ایک موٹر سائکل کو مخالف سمت سے آرہی ایک ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر ایک سوار جاں بحق جس کی شناخت مدثر حسین وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن مدر گنڈ بانڈی پورہ موقعے پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ موٹر سائکل چلانے والا جاوید احمد لون ولد غلام قادر لون ساکن ارن بانڈی پورہ شدید زخمی ہوا ہے ۔ زخمی شخص کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے سرینگر منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس س سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.