کھنموعہ سرینگر میں تعینات ایک فوجی افسر نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کی
راجوری میں ایک فوجی اہلکار کی لاش پُر اسرار طو رپر برآمد ، پولیس نے کیس درج کرلیا
سرینگر/03مارچ : سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھموعہ میں تعینات ایک فوجی افسر لیفٹنینٹ کرنل نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا کام تمام کیا ۔ ادھر راجوری میں تعینات ایک فوجی اہلکار کی لاش کیمپ میں پُر اسرار طور پر پائی گئی ہے ۔ پولیس نے دونوں معاملات کے سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھموعہ کے فوجی کیمپ میں تعینات فوج کے ایک لیفٹنینٹ کرنل سودیپ بھگت سنگھ نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پر زمین پر گر پڑا ۔ گولیوں کی آواز سن کر جب کیمپ میں تعینات فوجی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے لیفٹنینٹ کرنل کو خون میں لت پت پایا اسکو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ دریں اثناء راجوری کے مضافاتی علاقہ چاوا علاقے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کو کیمپ میں پُر اسرار طور پر خون میں لت پت پایا گیا جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے اس دوران دیگر ساتھیوںنے فوجی اہلکار کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Comments are closed.