شارجہ سے لکھنؤ آرہی فلائٹ کی پاکستان میں ؛ ایمرجنسی لینڈنگ، ایک مسافر کی طیارے میں ہی موت
سرینگر/02مارچ: شارجہ سے لکھنئو آرہا ایک مسافر بردار طیارہ میڈیل ایمرجنسی آن بورڈ کراچی کے ائر پورٹ پر اُتاراگیا جس میں سوار ایک مسافر کی موت ہوئی ۔ کرنٹ نیو ز آف انڈیا کے مطابق شارجہ سے لکھنؤ جانے والی انڈیگو کی ایک فلائٹ کو میڈیکل ایمرجنسی آن بورڈ کے بعد منگل کو پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے چلتے ایسا کرنا پڑا۔ حالانکہ مسافر کو چایا نہیں جا سکا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم کے آنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔شارجہ سے لکھنؤ جانے والی انڈیگو (Indigo flight) کی ایک فلائٹ کو میڈیکل ایمرجنسی آن بورڈ کے بعد منگل کو پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ انڈیگو نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے چلتے ایسا کرنا پڑا۔ حالانکہ مسافر کو چایا نہیں جا سکا۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم کے آنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔ایئر لائن نے بتایا کہ پرواز – 6E1412 – شارجہ سے لکھنؤ آرہی تھی اور اسے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا ، ‘ہمیں اس معلومات سے کافی غم ہے اور ہماری دعائیں مہلوک کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔اس سے پہلے اسی ماہ میں ایک ہندستانی ایئر ایمبولینس نے ایندھن بھرنے کیلئے اسلام آباد ہوائی اڈے پر ایک ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ وہیں 179 مسافروں کو لیکر دہلی جانے والی گو ایئر پرواز نے کرازی ہوائی اڈے پر ایک ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ نومبر 2020 میں طیارے کا ایک مسافر کو ہاٹ اٹیک ہوا۔ سفر کے دوران اسے طبی امداد دی گئی لیکن انہیں بھی مردہ ورار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.