جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کووڈ ویکسین لیا ؛ لوگ بھی کوروناوائرس مخالف ویکسین لیں ۔ عمر عبداللہ کا عوام کو مشورہ
سرینگر/02مارچ: جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج کوروناوائرس مخالف ویکسن کا پہلا ڈوز لیا ۔ اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سکمز انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال سے ہمارے جذبات وابستہ ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رکن پارلیمان اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز صورہ سکمز میں کوروناوائرس مخالف ویکسین کا پہلا ڈوز لیا ۔ اس موقعے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال سے ان کے جذبات جڑے ہوئے ہیں کیوں کہ ہمارے والد مرحوم شیخ محمد عبداللہ اور ان کے ساتھیوں نے اس ہسپتال کے قیام کیلئے کافی محنت کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہسپتال کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک امید ہے انہوںنے عملہ پر زور دیا کہ وہ یہاں آنے والے مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں سے کورونا ویکسین کرانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ’’ جب میرے عمر رسیدہ والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کئی عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوصف یہ ویکسین کراسکتے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی کرانا چاہئے‘‘۔عمر نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے اس عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے والدین کو یہ ویکیسن دی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ دونوں کے کوروناوائرس ٹسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد انہوں نے ہوم کورنٹائن اپناتے ہوئے لوگوں سے دوری بنائی رکھی تاہم کچھ مدت بعد جب ان کا دوبارہ ٹسٹ کرایا گیا تو وہ منفی آیا تھا اور وہ دونوں صحتیاب ہوئے تھے ۔
Comments are closed.