وادی میں خوشگوار موسم سے آمد بہار کا احساس ؛ گلمرگ کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت بہتر
سرینگر/02مارچ: خرابی موسمی صورتحال کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 6مارچ تک موسم خشک رہے گا اور اس میںکسی بھی قسم کی تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کی خراب موسمی صورتحال کے بعد محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسم مجموعی طورپر خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے موسمی صورتحال خراب رہنے کے بعد موسم میں بہتری آئی اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے ساتھ ہی دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں بھی بہتری آئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آفاق گلمرگ میںہی رات کا درجہ حرارت منفی میں درجہ کیا جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.5ریکارد کی گئی تاہم وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آنے کے علاوہ دن کے موسمی صورتحال میںبہتری ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی اور دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث بہار جیسا سماں دیکھنے کو ملا ۔ ادھر وادی کشمیر میں موسم خوشگوار ہے اور لوگ خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 مارچ تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج ہو گیا ہے ۔
Comments are closed.