کورونا متاثرین میں مزید 63افراد کا اضافہ ، متاثرین کی تعداد 126504پہنچ گئی
ایک مریض کی موت کے ساتھ مہلوکین کی تعداد 1958ہوئی ،شفایابی کا سلسلہ بھی جاری
سرینگر/یکم مارچ: جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلا ئو مسلسل جاری ہے ۔ سوموار کو مزید 63فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126504تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے9جبکہ کشمیر سے 54نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 56مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک مریض کی موت ہوئی ۔جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1958پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میںگزشتہ 24گھنٹوں میںایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1958تک پہنچ گئی ۔حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی جو کورنا وائرس میںمبتلا تھا ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 56نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ادھر سوموار کو مزید 63فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126504تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے9جبکہ کشمیر سے 54نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 56مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔
Comments are closed.