پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اُچھال بدستور جاری ؛ جموںکشمیر سمیت دیگر شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

سرینگر/27فروری: جموں کشمیر سمیت ملک کی تقریبا سبھی ریاستوںاور یوٹیز میں پٹرول کی قیمت اب تک کی اعلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں کی جانب سے تین دن کی راحت کے بعد آج پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 16 پیسے تک کا اضافہ ہوا تو وہیں پٹرول کی قیمت میں 24 سے 25 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔دہلی میں پٹرول کا دام 91 روپے 17 پیسے فی لیٹر تو ڈیزل کی قیمت 81 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 97 روپے 57 پیسے فی لیٹر تو وہیں ڈیزل کی قیمت 88 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 91 روپے 35 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 84 روپے 35 پیسے فی لیٹر مل رہا ہے۔ تو وہیں چنئی میں پٹرول 93 روپے 11 پیسے اور ڈیزل 86 روپے 45 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ صبح چھ بجے تبدیلی ہوتی ہے۔ صبح چھ بجے سے ہی نئی قیمتیں لاگو ہوجاتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ایکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر میشن اور دیگر چیزیں جوڑنے کے بعد اس کے دام تقریبا دوگنے ہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں غیرملکی کرنسی شرح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمیں کیا ہے ، اس کی بنیاد پر روزنہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔

Comments are closed.