جموں کشمیر میں یکم مارچ سے کووڈ ویکسین کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا ؛ 45سال سے زائد عمر والے افراد کو تیسرے مرحلے تحت ٹیکہ دیا جائے گا

سرینگر/27فروری: جموں کشمیرمیں یکم مارچ سے کووڈ ویکسین کا تیسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں میں 45برس سے زائد عمر والے شہریوں کو ٹیکہ دیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر سمیت ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز میں کووڈ ویکسنینش کا تیسرا مرحلہ شروع کیا جارہاہے ۔ پہلے مرحلے کے تحت ہیلتھ ورکروں کو ویکسین دیا گیا جبکہ دوسر مرحلے کے تحت پولیس اور میونسپلٹی اداروں میں کام کررہے ملازمین کو ویکسین دیا گیا اور اب ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت جموںکشمیر میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں 45سال سے زائد کے افراد جو پہلے سے ہی کسی بیماری میں مبتلاء ہوں کو یہ ویکسین دیا جائے گا۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ یہ سہولیات مخصوص پرائیویٹ طبی اداروں میں بھی دستیاب ہوگی ۔ مرکزی وزیر جاویڈ کر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یکم مارچ سے کووڈ ویکسنیشن کا تیسرا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس کے تحت 45سال سے زائد افرا د کو پہلے ویکسین دیا جائے گا اور ان میں سے بھی ایسے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکہ دیا جائے گا جو پہلے ہی کسی مرض میں مبتلاء ہوں ۔ یاد رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں کوروناوائرس کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے اور بتایا جارہاہے کہ یہ نئی لہر کووڈ کی نئی سٹرین سے پیدا ہوئی ہے جو تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے ۔ کووڈ 19مختلف ہیتوںمیں سامنے آرہا ہے تاہم ویکسین وائرس کی پہلی ہیت کیلئے تیار کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.