سرحدی ضلع کپوارہ میں بارشیں اور برفباری ؛ ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے ایڈوائزری جاری کی
تسرینگر /27فروری / کے پی ایس: موسم میں اچانک تبدیلی اور برفباری وبارشوں کے دوران سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور پسیاں وبرفانی تودے گراانے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقوں ومیدانی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہمحکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق آج سے برفباری بھی شروع ہوئی ۔اس دوران برفانی تودے وپسیاں گرآنے کا خطرہ لاحق ہے ۔بتایاجاتا ہے موسمی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی موصوف نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سطح آب میں اضافہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے ،پہاڑی علاقوں میں برفباری کے دوران برفانی تودے اور پسیاں گرنے کااندیشہ ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے تمام ضلع کے لوگوں بالخصوص کیرن ،کرناہ ،مژھل ،بڈنمبل ،جمہ گنڈ،نوگام ، کم گنڈی اور پہاڑوں کے ڈھالانوں میں رہائش پذیر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر سطح پر اھتیاط برتنے کی ہرممکن کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف ندی نالوں اور دریائوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے تاہم لوگ اپنی طرف بھر تعاون کریں اور احتیاط بھی برتنے کی کوشش کریں ۔انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ اگراس دوران کسی قسم کی کوئی مجبوری آں پڑے گی تو اس صورت میں لوگ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کنٹرول روم 01955-25352پر براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں یا پولیس کنٹرول روم کپوارہ کے ٹیلی فون نمبر 252451یا پولیس کنٹرول روم ہندوار ہ کے نمبر 262295پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ڈی سی موصوف نے مزید سیکٹوریل آفیسرس سے کہا کہ وہ اس دوران کسی کو رخصتی پر جانے کی اجازت نہ دیں بلکہ بحرصورت افرادی قوت اور مشینری کو مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رکھیں ۔
Comments are closed.