سرینگر /27فروری / کے پی ایس : معروف اسلامی اسکالر اورکاروان اسلامی انٹرنیشنل کے بانی غلام رسول حامی کے والد محترم اس دارفانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔مرحوم کے نماز جنازہ میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔اس سلسلے میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے سایے میں ایک اسلامی اسکالر نے پرورش پائی ہے اور مرحوم نیک سیرت وشریف النفس شخصیت کے الک تھے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.